پولیس اور مخالفین سے بچنے کے لیے برقع پہن کر عدالت آنے والا نوجوان پکڑا گیا ،فراز نامی نوجوان نے پسند کی شادی کر رکھی تھی اورعبوری ضمانت کرانے عدالت آیا تھا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لڑکی کے والدین نے فراز نامی ملزم پر اغوا ء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا اورفراز اپنی عبوری ضمانت کروانے کے لیے برقع پہن کر عدالت پہنچا ،پولیس نے مشکوک جان کر برقع پوش کو روکا تو وہ لڑکا نکلا ۔ ملزم نے موقف اپنایا کہ پولیس کی گرفتاری اور لڑکی کے ورثا ء سے بچنے کے لیے برقع استعمال کیا ۔پولیس نے فراز کو گرفتار کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
٭٭٭٭٭