دنیا

ایرانی فضائیہ کے لڑاکا طیارے میں فنی خرابی سے دو پائیلٹ ہلاک

Written by Peerzada M Mohin

ایران کے ایک لڑاکا جیٹ میں فنی خرابی پیدا ہونے سے اس کے دونوں پائیلٹ ہلاک ہوگئے ۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ ملک کے جنوب مغرب میں واقع شہر دیزفل میں پیش آیا ۔یہ شہر عراق کی سرحد کے نزدیک اور دارالحکومت تہران سے 444 کلومیٹر دور واقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی فضائیہ کے لڑاکا جیٹ ایف 5 کے ناکارہ ہونے کی وجوہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔اس لڑاکا جیٹ نے اڑان بھرنے سے قبل ہی کام چھوڑ دیا تھا لیکن رپورٹ میں اس کی مزید وضاحت نہیں کی گئی ہے۔اس میں باخبر ذرائع کے حوالے سے ایک مہلوک پائیلٹ کی شناخت کیانوش بستی اور دوسرے کی شناخت حسین نامی کے نام سے کی گئی ہے لیکن ان کے رینک نہیں بتائے گئے۔حکام واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی فضائیہ کے پاس اس وقت عشروں پرانے امریکی ساختہ فوجی طیارے ہیں۔ایران نے امریکا سے یہ طیارے 1979 کے انقلاب سے قبل خرید کیے تھے۔اس کے پاس روسی ساختہ مِگ اور سخوئی لڑاکا جیٹ بھی ہیں مگرمغربی ممالک کی برسوں سے پابندیوں کی وجہ سے اس کو اپنے قدیم فلِیٹ کو کارآمد رکھنے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: