دنیا

یمن کی الحدیدہ کی بندرگاہ پر مال بردار جہاز الٹنے سے ایک کارکن ہلاک

Written by Peerzada M Mohin

یمن کی الحدیدہ میں واقع بندرگاہ پر ایک چھوٹا مال بردار جہازالٹنے سے ایک کارکن ہلاک ہوگیا ہے۔واقعے کے وقت جہاز سے سامان اتارا جارہا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی حکام نے اپنی شناخت ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جہاز اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک کا ملکیتی ہے اور اس پر اسی کا لداہوا سامان اتارا جارہا تھا۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جہازکو کیوں حادثہ پیش آیاالبتہ حکام کا کہنا تھا کہ جہاز بہت پرانا تھا۔واضح رہے کہ بیرونی دنیا سے یمن میں تجارتی اشیا اور انسانی امداد کی مد میں آنے والا قریبا 70فی صد سامان الحدیدہ کی بندرگاہ کے ذریعے ہی پہنچتا ہے۔عالمی خوراک پروگرام نے فوری طورپر اس واقعہ کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔اس وقت عرب دنیا کے سب سے غریب ملک کو عالمی خوراک پروگرام کے تحت امدادی خوراک مہیا کی جارہی ہے۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن کی ایک کروڑ 60 لاکھ یاکم سے کم نصف آبادی کو خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا ہوسکتا ہے۔اس کے لاکھوں عوام پہلے ہی جنگ اور غربت کی وجہ سے قحط ایسی صورت حال سے دوچار ہیں۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: