پاکستان

آزاد کشمیر میں بغیر امتحان اسکولوں کے تمام طلبا کی اگلی جماعتوں میں ترقی

Written by Peerzada M Mohin

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث آزاد کشمیر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تمام طلبا و طالبات کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی۔محکمہ سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری تعلیم آزاد کشمیر نے طلبا کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث سالانہ امتحانات کیلئے ناسازگار حالات کی بنا پر طلبہ کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔محکمہ تعلیم نے ہدایت کی کہ کلاسز باقاعدہ شروع ہونے تک طلبا و طالبات اگلی جماعتوں کی کتب خرید کر اپنے طور پر تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: