پاکستان

ملک میں ہزاروں مدارس کام کر رہے ہیں رجسٹریشن کی آڑمیں ان کے ساتھ ناروا سلوک برداشت نہیں کر سکتے’محمد جاوید

Written by Peerzada M Mohin

امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب(وسطی) محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ہم مدارس کا تحفظ یقینی بنائیں گے، ملک میں ہزاروں مدارس کام کر رہے ہیں رجسٹریشن کی آڑمیں ان کے ساتھ ناروا سلوک برداشت نہیں کر سکتے ، حکومت اپنے غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے دینی مدارس کے خلاف اقدامات کرنے سے باز رہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے زیر اہتمام لیڈر شپ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔محمد جاوید قصوری نے کہا کہ اسلام کے مراکز کو غیر مسلموں کی نگرانی میں دینا شرمناک اقدام ہے ۔ حکومت قادیانی لابی کے زیر تسلط کام کر رہی ہے ۔ جماعت اسلامی تحفظ ناموس رسالت قانون میں گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف بھر پور تحریک چلائے گی ۔ مدارس ومساجد اسلام کے قلعے ہیں اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی بھی دبائو قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔عوام پر حال ہیں ہر شعبہ ھائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان حال ہے تحریک انصاف کی حکومت غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہی ہے ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: