پاکستان

پیپلز پارٹی کا پنجابی کی طرح سرائیکی کو بھی پارلیمانی زبان قرار دلوانے کا اعلان

Written by Peerzada M Mohin

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان کا اجلاس پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا جس کی صدارت پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کی ۔ اجلاس میںسید علی حیدر گیلانی،مخدوم عثمان محمود اور شازیہ عابد ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی بطور جماعت الگ تجاویز اور کٹوتی کی تحاریک پیش کرے گی ۔پنجابی کی طرح سرائیکی کو بھی پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی زبان قرار دلوایا جائے گا اور عوامی ایشوز پر جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی میں سرائیکی میں بات کیا کریںگے جس سے جنوبی پنجاب میں مثبت پیغام جائے گا۔ارکان کا کہنا تھاکہ سیاست میں مک مکا کی اصل چمپئن (ن)لیگ ہے جو بزدار حکومت کو گرانے میں مخلص نہیں،آج پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت (ن)لیگ کے سہارے قائم ہے،ہم اسمبلی فلور اور اسمبلی سے باہر (ن)لیگ کو بے نقاب کریںگے۔ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی تعداد کم ضرور ہے مگر ہماری کارکردگی (ن)لیگ سے کہیں بہتر ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: