پاکستان کے معروف اداکار نور حسن کی جانب سے سوشل میڈیا پر نئی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے دیکھنے کے بعد ان کے مداح حیران رہ گئے ہیں۔آج کل ٹک ٹاک کے بخار نے جہاں عام عوام کو جکڑا ہوا ہے وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی اس بخار میں مبتلا نظر آ رہی ہیں۔اداکار نور حسن عرصہ دراز سے ٹاک ٹاک ویڈیوز بنا رہے ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔نور حسن کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ ایک ایسے بچے کی آواز پر ایکٹنگ کر رہے ہیں جسے اپنے چینل کی پروموشن کے دوران الفاظ سبسکرائب بولنا نہیں آرہا ہے۔بچہ اپنی اس ویڈیو میں یہ الفاظ ادا کرنے کی کئی بار کوشش کرتا ہے مگر ناکام رہتا ہے۔اس پر نور حسن کی جانب سے چہرے کے دلچسپ تاثرات کے ساتھ مزاحیہ انداز میں ویڈیو بنائی گئی ہے جسے ان کے مداح و فالوورز خوب پسند کر رہے ہیں۔نور حسن کی ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ کیا یہ وہی نور حسن ہیں جو ٹی وی اسکرین پر بے حد سنجیدہ اور با رعب کرداروں کو اپنی جاندار اداکاری سے چار چاند لگاتے نظر آتے ہیں۔نور حسن کی اس ویڈیو پر جہاں ان کے مداح ہنسنے پر مجبور ہیں وہیں وہ نور حسن کی اس ویڈیو کی خوب تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭