انٹرٹینمنٹ

برطانوی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا

Written by Peerzada M Mohin

پاک و ہند بر صغیر کے شہرہ آفاق موسیقار خواجہ خورشید انور کی موسیقی میں سائرہ پیٹر کا گانا گائے دل کا ستار ریلیز کردیا گیا۔گیت کی موسیقی خواجہ خورشید انور نے فلم تان سین کے لیے ترتیب دی تھی کسی وجہ سے فلم مکمل نہ ہوسکی تو اس کے گانے بھی ریلیز نہیں ہوسکے تھے۔اب خواجہ خورشید انور کے صاحبزادے خواجہ عرفان نے اس دھن کو سائرہ پیٹر کو تحفہ میں دے دیا۔سائرہ پیٹر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے عظیم موسیقار کی بنائی گئی دھن میں آواز کا جادو جگایا۔گائے دل کا ستار مجھ سے پہلے میڈم نورجہاں سے گوایا گیا تھا تاہم اس وقت یہ گانا ریلیز نہیں ہوسکا تھا۔پچھلے دنوں خواجہ عرفان لاہور سے ہمارے گھر کراچی تشریف لائے اور انہوں نے اس گیت کو مجھے گانے کی دعوت دی میں ان کی بے حد شکرگزار ہوں کہ انہوں مجھے اس قابل سمجھا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: