انٹرٹینمنٹ

مومنہ مستحسن علیزے شاہ کی حمایت میں بول پڑیں

Written by Peerzada M Mohin

گلوکارہ مومنہ مستحسن اداکارہ علیزے شاہ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔گزشتہ روز سے علیزے شاہ اپنی نئی ویڈیو میں نامناسب لباس پہننے پر تنقید کی زد میں تھیں۔مومنہ مستحسن نے مغربی طرز کا لباس پہننے پر تنقید کرنے والوں کو جواب میں کہا کہ کسی کی تنقید سے علیزے کو کوئی فرق نہیں پڑے گا وہ جیسی ہیں وہ ویسی ہی رہیں گی اور نہ ہی ان کی شہرت کو کسی کی تنقید سے فرق پڑے گا۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جو جیسا جینا چاہتا ہے اسے ویسے جینے کا حق ہے ، آپ بلاوجہ کی تنقید کرکے اپنی توانائی اور وقت ضائع کرتے ہیں، آپ دوسروں کیلئے آزادی کا سبب بنیں تاکہ آپ کی آزادی میں بھی کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ایک اور کمنٹ میں مومنہ مستحسن نے لکھا کہ کسی کی دل آزاری کرنا کبیرہ گناہ ہے لہٰذا اس کی معافی مانگنی چاہئے اور آخرت کیلئے آسانی کرنی چاہئے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: