انٹرٹینمنٹ

بھارتی ڈیزائنر کی ملبوسات کیلئے پاکستان میں شوٹنگ پر ماریہ بی نالاں

فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے پاکستان میں بھارتی فیشن ڈیزائنر ابھیناو مشرا کی ملبوسات کی شوٹنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ اب حکومت کے دعوے کدھر گئے؟ماریہ بی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھارتی فیشن ڈیزائنر کی حال ہی میں شوٹ کی گئی تصاویر و ویڈیوز کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ابھیناو مشرا کی ملبوسات کی شوٹنگ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہوئی۔ماریہ بی نے کہا کہ اگر بھارتی فیشن ڈیزائنر آکر پاکستان میں شوٹنگ کر سکتے ہیں تو پھر پاکستانی فیشن ڈیزائنر پڑوسی ملک کیوں نہیں جا سکتے؟انہوں نے اپنی مختلف اسٹوریز میں سوال اٹھایا کہ آخر ہم بھی بطور انڈسٹری ایسے رد عمل کا اظہار کیوں نہیں کرتے، جیسے بھارتی ڈیزائنر کرتے ہیں اور وہ پاکستانیوں کو وہاں آنے سے روکتے ہیں؟ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارتیوں کے یہاں کام کرنے پر وزیر اعظم کے اب مسئلہ کشمیر کے تناظر میں کیا احکامات ہوں گے؟انہوں نے مختلف اداکاروں اور صحافیوں کی جانب سے بھی مذکورہ معاملے پر کی گئی ٹوئٹس اور انسٹاگرام پوسٹس کے اسکرین شاٹ شیئر کیے۔ماریہ بی نے ابتدائی طور پر دعا بٹ کی جانب سے مذکورہ فوٹو شوٹ کی ویڈیو شیئر کرنے پر کمنٹس کرتے ہوئے تعجب کا ایموجی شیئر کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے مذکورہ معاملے پر انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کیں۔ماریہ بی نے جس فوٹو شوٹ پر اعتراض کیا، اس میں فیشن ڈیزائنر ابھیناو مشرا کی ملبوسات کے لیے پاکستانی ماڈلز نے ماڈلنگ کی جب کہ فوٹوگرافی بھی پاکستانی نڑاد فوٹوگرافر نے کی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: