انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت کا پیار اور شادی پر سے اعتبار اٹھ گیا

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ان کا پیار اور شادی پر سے اعتبار اٹھ گیاہے۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت ٹی وی اداکار کرن مہرا کا بیوی نشاراول پر تشدد کا سن کر راکھی ساونت پریشان ہوگئیں ، اسی وجہ سے اداکارہ کا پیار اور شادی پر سے اعتبار بھی اٹھ گیا ہے۔راکھی ساونٹ نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کردی جس میں اداکارہ نے کہا کہ کرن مہرا اور نشاراول کے جھگڑے کا سن کر حیرت ہوئی، دونوں ہی میرے اچھے دوست ہیں۔راکھی ساونت نے کہا کہ نشا راول کے سر پر چوٹ دیکھ کر کل پوری رات روئی، جب کرن مہرا اور نشاراول کی جوڑی ٹوٹ سکتی ہے تو دنیا میں کسی کی بھی جوڑی ٹوٹ سکتی ہے، اس لیے اب پیار اور شادی پر اعتبار نہیں رہا۔اداکار کرن مہرا کو بیوی پر تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہائی ملی گئی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: