صحت

پنجاب فوڈاتھارٹی کی ممنوعہ کیمیکل سے پھل پکانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری

Written by Peerzada M Mohin

پنجاب فوڈاتھارٹی کی ممنوعہ کیمیکل سے پھل پکانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ،صوبہ بھر کی 68 منڈیوں کے527 سٹالزکی چیکنگ، 328 کو نوٹسزجاری، 1345کلو آم تلف کردئیے گئے ۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق لاہور میں 155،راولپنڈی 134 جبکہ جنوبی پنجاب میں 128 کولڈ سٹورز، سٹالز کی چیکنگ کی گئی۔مختلف منڈیوں میں تلف کیے گئے پھلوں کو جلد پکانے کیلئے ممنوعہ کیلشیئم کاربائیڈ کا استعمال کیا گیا۔موسم گرما میں آم کی زیادہ مانگ کے باعث جلد پکانے کیلئے ممنوعہ کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے۔کیلشیئم کاربائیڈ میں موجود آرسینک اور فاسفورس کے ذرات کینسر سمیت متعددبیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔عوام کیلشیئم کاربائیڈ سے پکے پھل خریدنے سے گریز کریں۔پنجاب فوڈاتھارٹی صوبہ بھر میں معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: