جائیداد کے تنازعہ پر باپ بیٹوں سمیت مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 6 رشتہ داروں کو قتل اور ایک کو شدید زخمی کر دیا گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقہ کوہاٹ کے گاؤں ڈھیری بانڈہ میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے بارے بتایا گیا کہ جائیداد کے تنازعہ پر مسلح افراد ممتاز اور اس کے 2 بیٹوں وغیرہ نے اپنے قریبی رشتہ داروں پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجہ میں 2 بھائیوں کے 6 بیٹے موقع پر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گئے۔پولیس نے مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیں اور جائے واردات سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
٭٭٭٭٭