جرم

بہاولنگر ‘ مقدمے کا ڈراپ سین ‘بیوی نے آشنا سے ملکر خاوند کو اغوا کے بعد قتل کردیا

Written by Peerzada M Mohin

بیوی نے آشنا سے ملکر خاوند کو اغوا کے بعد قتل کردیا زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے مقتول کی نعش ساہیوال نہر سے برآمد کی ، 40 روز قبل درج ہونے والے اغواء کے مقدمے کا ڈراپ سین ہوگیا بیوی نے مبینہ طور پر آشنا سے ملکر شاہ بہرام کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا پولیس نے زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر شاہ بہرام کی نعش ساہیوال نہر سے برآمد کرلی ملزمان نے قتل کے شواہد مٹانے کے لیے مقتول کی نعش نہر میں پھینک دی تھی تھانہ گھمنڈ پور پولیس نے وقوعہ سے ایک ماہ بعد مقتول کے بھائی معظم ہاشمی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا بہرام شاہ 24 اپریل کو اغوا ہوا جسکا مقدمہ 21 مئی کو درج کیا گیا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی مقتول کو اپنی بیوی امتل شاہین کے بااثر زمیندار داور اشرف سے ناجائز تعلقات کا شک تھا جسے راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کیا گیا پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف اغوائ کا نامزد مقدمہ درج کیا تھا زیرحراست ملزمان نے دوران تفتش شاہ بہرام کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا مقتول شاہ بہرام کی شادی دس سال قبل ہوئی تھی اور امتل شاہین سے اسکے 5 بچے بھی ہیں متاثرہ خاندان نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، آئی جی پنجاب ،آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولنگر سے اپیل کی ہے کہ بااثر قاتل کو انجام تک پہنچاتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: