ٹیکنالوجی

ملک میں نابینا افراد کی سہولت کیلئے موبائل اردو سافٹ ویئر جلد از جلد متعارف کروایا جائے، پاکستان ڈس ایلبڈ فائونڈیشن

Written by Peerzada M Mohin

پاکستان ڈس ایبلڈ فائونڈیشن (پی ڈی ایف) کے چیئرمین شاہد احمد میمن اور وائس چیئرمین شکیلہ یاسمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں نابینا افراد کی سہولت کیلئے موبائل اردو سافٹ ویئر جلد از جلد متعارف کروایا جائے اور ایسے تمام موبائل فونز جن میں یہ سافٹ ویئر ہو انہیں ڈیوٹی فری کیا جائے تاکہ تمام نابینا افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ڈس ایبلڈ فائونڈیشن کے چیئرمین شاہد احمد میمن اور وائس چیئرمین شکیلہ یاسمین کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈس ایبلڈ فائونڈیشن ملک میں معذوروں کی بہتری کیلئے کوشاں تنظیم ہے، چونکہ نابینا اور معذور افراد کی زندگی عام آدمی کی نسبت بہت مہنگی اور مشکل ہوتی ہے لہذاٰ اسے آسان بنانے کیلئے پاکستان ڈس ایبلڈ فائونڈیشن (پی ڈی ایف) گذشتہ چھ برس سے اردو ٹاکنگ سافٹ ویئر اور اردو ریڈر کے حصول کے حوالے سے کوشاں ہے یہ منصوبہ سرکاری فنڈنگ کے باوجود کٹھائی کا شکار رہا ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اردو ٹاکنگ سافٹ ویئر سکرین ریڈر اور بک ریڈر وغیرہ کے حصول کیلئے متعلقہ اتھارٹیز کو پابند بنایا جائے، نیز وہ موبائل فونز جو ٹاکنگ سافٹ ویئر کے ذریعے نابینا اور معذور افراد کو تعلیم و تربیت، روزگار اور روزمرہ زندگی کو آسان بنانے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں بنیادی افادیت کے پیش نظر انہیں ڈیوٹی فری کیا جائے، انہوں نے اردو ٹاکنگ سافٹ ویئر کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ اردو سافٹ کو فوری طور پر ملک میں متعارف کروایا جائے تاکہ ایسے تمام نابینا اور معذور افراد جو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کیلئے دستیاب معلومات اردو میں حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں سہولت حاصل ہوسکے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: