دلچسپ خبریں

ضلعی حکومت نے دو سال قبل انتقال کر جانیوالے سینئر اداکار قاضی واجد کو بھی ویکسی نیشن کی اشتہاری مہم میں شامل کر لیا

Written by Peerzada M Mohin

ضلعی حکومت نے عوام کو کورونا وباء کے خلاف جاری ویکسی نیشن مہم کی جانب راغب کرنے کیلئے دو سال قبل انتقال کر جانے والے سینئر اداکار قاضی واجد کو بھی مہم میں شامل کر لیا ، الیکٹرانک میڈیا میں خبر نشر ہونے اور عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر رد عمل دئیے جانے کے بعد شاہراہوں سے قاضی واجد کی تصاویر والی فلیکسز فوری ہٹا دی گئیں جبکہ کمشنر لاہور کی ہدایت پر ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لئے عوام کو مختلف طریقوں سے ویکسی نیشن کرانے کی ترغیب دی جارہی ہے اور اسی کے تحت اشتہاری مہم بھی چلائی گئی ۔ گزشتہ روز لوگ اس وقت حیرت زدہ ہو گئے جب انہوں نے اشتہاری مہم میں قاضی واجد مرحوم کی تصاویر دیکھیں جس پر کورونا ویکسی نیشن کی ترغیب کیلئے الفاظ بھی تحریر کئے گئے تھے ۔ میڈیا میں خبر نشر ہونے اور سوشل میڈیا پر رد عمل آنے کے بعد کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فلیکسز اتارنے کا حکم دیا جنہیں فوری تمام شاہراہوں سے اتار دیا گیا جبکہ ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات کا بھی حکم دیدیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: