امریکی خاتون اول جل بائیڈن کی سالگرہ کے موقع پر صدر جو بائیڈن اور اہلیہ نے ایک ساتھ وقت گزارا اور سائیکل بھی چلائی۔ اس دوران دونوں بہت ہی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جل بائیڈن کی 70 ویں سالگرہ پر امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی سرکاری مصروفیات سے کچھ وقت کا وقفہ لیا۔بائیڈن نے اہلیہ کے ساتھ اپنی آبائی ریاست ڈیلاویر کے سمندر پر دن گزارا۔جل بائیڈن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن اور اہلیہ نے سالگرہ کا دن ریاست ڈیلاویر کے ری ہو بوتھ بیچ پر گزارا۔
٭٭٭٭٭٭