دنیا صحت

بھارتی حکومت نے کووڈ19کی غیر منظور شدہ ویکسین کی 30 کروڑ خوراکیں خریدلیں

Written by Peerzada M Mohin

بھارتی حکومت نے کووڈ19 کے خلاف ایک ایسی ویکسین کی 30 کروڑ خوراکوں کا آرڈر دیا ہے جو کہ تاحال غیر منظور شدہ ہے اور اس کی ابھی ٹیسٹنگ جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے اعلان کیا کہ وہ ایک مقامی کمپنی بائیولوجیکل ای سے 30 کروڑ خوراکیں خریدے گی اور اس سلسلے میں بیس کروڑ ڈالر سے زیاد ہرقم ایڈوانس بھی ادا کی جا چکی ہے۔ تاہم اس کمپنی کی ویکسین کے ابھی فیز تھری ٹرائلز جاری ہیں۔یاد رہے کہ ایک روز قبل انڈیا کی سپریم کورٹ نے حکومت پر تنقید کی تھی کہ انھوں نے ملک میں ویکسین لگانے کے عمل میں کوتاہی کی ہے۔انڈیا میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 338000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔تاہم ملک میں ابھی تک صرف 4.7 فیصد افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: