پاکستان

ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار ‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا

Written by Peerzada M Mohin

ٹی وی سکرین اور حقیقی زندگی کی مقبول ترین شوبز جوڑی کا اعزاز رکھنے والے احد رضا میر اور سجل علی رواں ماہ جون مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وہاں 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملے کے تناظر میں بنائی جانے والی ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ میں دکھائی دیں گے۔ ‘دھوپ کی دیوار’ رواں ماہ جون میں بھارتی اسٹریمنگ پلی فارم زی فائیو پر ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے اور اب مداحوں کے طویل انتظار کے بعد سجل اور احد رضا میر کی آنے والی ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔زی فائیو کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیے گئے ٹیزر میں سجل علی کو ایک سوال پوچھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ٹیزر میں سفید رنگ کے لباس میں ملبوس سجل علی کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ ‘ایک چھوٹا سا سوال پوچھنا تھا آپ سے، چلیں پہلے اس کا سیاق و سباق سمجھ لیتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘میں 19سال کی تھی جب میرے والد بارڈر پر ایک جنگ میں شہید ہوگئے تھے، اب آپ پہچانیں، میں پاکستانی ہوں یا ہندوستانی’۔ٹیزر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘کھودیا ہے کسی نے اپنی زندگی کا ایک حصہ، لکیر کے اس پار یا اس پار، یہی ہے قصہ’۔علاوہ ازیں 2 روز قبل ویب سیریز کے ہدایات کار حسیب حسن نے ‘دھوپ کی دیوار ‘ کا پوسٹر بھی شیئر کیا تھا۔اس سے قبل مارچ میں حسیب حسن نے احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ‘دھوپ کی دیوار ‘ کی پہلی جھلک شیئر کی تھی۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ‘اس موقع پر میں دھوپ کی دیوار سے ویشال اور سارہ کا پسندیدہ لمحہ شیئر کررہا ہوں’۔ویڈیو میں احد رضا میر کو فون پر گنگناتے ہوئے سجل علی کو ہنسانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا ویڈیو میں وہ کہہ رہے تھے کہ ‘سارہ پاگل مت بنو، ورنہ پاکستان اور بھارت بہت اداس ہوجائیں گے۔۔۔سارہ۔۔۔سارہ’۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: