بھارتی فلموں اور ٹیلی وژن کی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پالک جو کہ چند روز تک اپنے انسٹاگرام سے غائب ہوگئی تھیں، اب وہ دوبارہ انسٹا گرام پر ایک دھماکے کے ساتھ وارد ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز پالک نے انسٹا ہینڈلر پر ایک شوٹ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ اپنی عدم موجودگی کے بارے میں بتاتے ہوئے انھوں نے کیپشن تحریر کیا، اوہ وہ واپس آگئی، اور اب بہت ہی حیرت انگیز ٹیم کے ساتھ کام شروع کیا ہے۔جس پر ان کے دوستوں اور پرستاروں نے کمنٹس سیکشن میں انھیں واپسی پر خوش آمدید کہا ہے۔ کسی نے کہا کہ میں نے آپ کو کافی مس کیا تو کسی نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
٭٭٭٭٭