انٹرٹینمنٹ

اچھی بیوی اور بہو بننے کی خاطر بالی ووڈ سے دور ہوئی، پوجا بیدی

Written by Peerzada M Mohin

ماضی کی بولڈ اور مقبول بالی ووڈ اداکارہ پوجا بیدی نے انکشاف ہے کہ انہوں نے سابق شوہر کی محبت اور اچھی بیوی و بہو بننے کی خاطر بولی وڈ سے دوری اختیار کی تھی۔’جو جیتا، وہی سکندر’ سے 1992 میں فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی پوجا بیدی نے ‘لٹیرے، وشکانیا، آتنک ہی آتنک، پھر تیری کہانی یاد آئی’ سمیت دیگر بھارتی زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا۔پوجا بیدی نے متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کی جب کہ وہ 2011 میں ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کے پانچویں سیزن میں بھی شامل ہوئی تھیں۔پوجا بیدی نے 1994 میں صنعت کار فرحان فرنیچر والا سے شادی کی تھی اور دونوں میں 2003 میں طلاق ہوگئی تھی۔پوجا بیدی کے 2 بچے ہیں، جن میں سے ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، ان کی بیٹی نے سیف علی خان کے ساتھ فلم ‘جوانی جانمن’ سے کیریئر کا آغاز کیا ہے۔پوجا بیدی 2019 میں اس وقت بھارتی میڈیا میں خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے پہلی شادی کے خاتمے کے 16 سال بعد 48 سال کی عمر میں اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ سے منگنی کی تھی۔اب 51 سال کی عمر ہوجانے کے باوجود پوجا بیدی نے دوسری شادی نہیں کی ہے لیکن وہ منگیتر مانک کنٹریکٹر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔حال ہی میں پوجا بیدی نے اداکار سمیر سونی کے ساتھ انسٹاگرام پر بات کرتے ہوئے بولی وڈ سے دوری کے معاملے پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ دراصل انہوں نے اچھی بیوی اور بہو بننے کے لیے فلموں سے دوری اختیار کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل ہی انہیں ان کے سابق شوہر نے بتایا تھا کہ اگر وہ ان سے شادی کریں گی تو انہیں فلموں کو چھوڑنا پڑے گا، کیوں کہ ان کا خاندان ذرا پرانے خیالات کا ہے۔پوجا بیدی نے بتایا کہ انہوں نے دبائو یا مجبوری میں فلموں سے دوری اختیار نہیں کی تھی بلکہ انہوں نے رضا خوشی سے فیصلہ کیا اور انہیں کوئی پچھتاوا نہیں، کیوں کہ انہیں جوانی کے 12 سال اچھے تعلق میں گزارے اور ان کی ازدواجی زندگی کامیاب گزری۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: