انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت کا کرن میہرا اور نیشا راول کو جھگڑا ختم کرکے یکجا ہونے کا مشورہ

Written by Peerzada M Mohin

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے بھارتی ٹیلی وژن اداکار، ماڈل اور فیشن ڈیزائنر کرن مہرا اور ان کی ناراض اہلیہ ٹیلی وژن اداکارہ و ماڈل نیشا راول پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے معاملات کو حل کرکے دوبارہ یکجا ہوجائیں۔اس حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ اگر ان کی ازدواجی زندگی میں اس قسم کے مسائل پیدا ہوتے تو وہ اس سے کس طرح نبرد آزما ہوتیں۔واضح رہے کہ کرن مہرا اور نیشا راول کے درمیان ان دنوں کافی کشیدگی ہے اور نیشا نے اپنے شوہر کرن مہرا پر گھریلو تشدد، کسی اور کے ساتھ ناجائز تعلقات اور بدکلامی کا الزام لگایا تھا۔جس کے بعد کرن مہرا کو 31 کی شب اپنی اہلیہ پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا، تاہم چند گھنٹے بعد انھیں ضمانت پر رہا کیا گیا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: