انٹرٹینمنٹ

‘الفا براوو چارلی’ میں کام کرنے کی پیشکش خود ٹھکرائی تھی،حدیقہ کیانی

Written by Peerzada M Mohin

گلوکاری کی دنیا میں خوب شہرت پانے کے بعد اداکاری میں قدم رکھنے والی حدیقہ کیانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی کے مقبول ترین ڈرامے ‘الفا براوو چارلی’ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔حدیقہ کیانی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اس ڈرامے کی پیشکش ایک ایسے وقت میں ہوئی تھی کہ جب وہ برطانیہ میں ایک اور پراجیکٹ میں مصروف تھیں۔ایسے میں اس بڑے پراجیکٹ پر کام کرنا ان کیلئے ممکن نہیں تھا اس لئے انہیں اس پیشکش کو ٹھکرانا پڑا۔حدیقہ کیانی نے ڈرامے ‘رقیب سے’ میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور شائقین ڈرامہ کو اپنی جاندار اداکاری کی صلاحیتوں سے حیران کردیا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: