انٹرٹینمنٹ

بیٹے نے میرے کہنے کے باوجود آن لائن امتحان میں نقل نہیں کی،حرا مانی

Written by Peerzada M Mohin

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اْنہوں نے اپنے بیٹے ابراہیم کو امتحان میں نقل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جو ماں بیٹے کے رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ابراہیم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھے اس بچے سے بہت محبت ہے۔’اداکارہ نے لکھا کہ ‘یہ پوسٹ ابراہیم کیلئے ہے، میں نے اْسے کہا تھا کہ وہ امتحان میں نقل کرلے لیکن اْس نے نہیں کی جس کیلئے مجھے اپنے بیٹے پر بہت فخر ہے’۔اْنہوں نے لکھا کہ ‘مجھے ابراہیم پر غصہ تو بہت آیا تھا کیونکہ امتحان آن لائن تھے اور اگر وہ نقل کر بھی لیتا تو کسی کو معلوم بھی نہیں ہوتا’۔حرا مانی نے لکھا کہ ‘مجھے اپنے بیٹے ابراہیم کی ایمانداری بہت پسند آئی ہے اور اسی وجہ سے میں نے اْس کیلئے یہ خصوصی پوسٹ کی ہے۔’
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: