جرم

سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر شہری کی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دیدی

Written by Peerzada M Mohin

سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر شہری نے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے خلاف اندارج مقدمہ کے لیے تھانہ انارکلی میں درخواست دیدی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے خلاف درخواست چوہدری آصف نواز ایڈووکیٹ کی جانب سے دی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کی، حریم شاہ کی فائرنگ سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلا،حریم شاہ کی فائرنگ سے کوئی بھی شہری قتل یا زخمی ہو سکتا تھا، حریم شاہ کا عمل غیر قانونی ہے ۔لہذا حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: