پاکستان

گوجرانوالہ، ایس اوپیز کی خلاف ورزی، دولہا اور 3 باراتی گرفتار، میرج ہال بھی سیل

Written by Peerzada M Mohin

گوجرانوالہ کے ایک میرج ہال میں جاری شادی کی تقریب کے خلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دولہا سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے میرج ہال کو بھی سیل کر دیا ہے۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی وزیر آباد کے علاقے میں واقع ایک شادی ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی۔دورانِ چیکنگ میرج ہال میں جاری تقریب میں شریک افراد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔پولیس نے گرفتاری کے بعد آفتاب نامی ملزم کو شخصی ضمانت پر تھانے سے ہی رہا کر دیا۔ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں کورونا ایس او پیز کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: