ٹیکنالوجی دنیا

یورپی کمیشن نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم فیس بک کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

Written by Peerzada M Mohin

یورپی کمیشن نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم فیس بک کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمیشن نے اعلان کیا کہ ان تحقیقات کے ذریعے یہ تعین کیا جائے گا کہ آیا فیس بک نے صارفین کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے حریف کمپنیوں یا پلیٹ فارمز پر ناجائز برتری حاصل کی۔ ابتدائی چھان بین کے بعد یورپی تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ فیس بک نے اپنے کاروباری فائدے کے لیے صارفین کا ڈیٹا استعمال کیا۔ اسی تناظر میں یورپی کمیشن نے اب باقاعدہ تفتیش کی منظوری دی ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: