ٹیکنالوجی دنیا

نائیجیریا نے تجارتی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ٹوئٹرپرپابندی لگا دی

Written by Peerzada M Mohin

نائیجیریا نے غیر معینہ مدت کے لیے ٹوئٹرپرپابندی لگا دی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نائیجیریا کے وزیرِاطلاعات کی جانب سے ملک میں غیرمعینہ مدت کے لیے ٹوئٹرپرپابندی لگا دی گئی ہے۔ پابندی سے متعلق یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر کو بار بارایسے کاموں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے کہ جس سے نائیجیریا کی تجارتی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس پابندی میں کہیں بھی نائیجیریا نے ٹوئٹرکی جانب سے کچھ روز قبل صدرمحمدو بوہاری کی ٹوئٹ کے حذف کرنے کا ذکرنہیں کیا، جس پرٹوئٹرکا موقف تھا کہ ٹوئٹ سے ٹوئٹر کے قواعد کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔اس متعلق ٹوئٹرکا کہنا تھا کہ نائیجیرین حکومت کی جانب سے پابندی پر تشویش ہے تاہم مزید معلومات ملنے پرلوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: