نامورپروڈیوسر و آرگنائزر عمران مہر نے انتہائی سادگی کے ساتھ منگنی کر لی ۔منگنی کی رسم میںعمران مہر کے اہل خانہ اور چند قریبی عزیزوں نے شرکت کی ۔ اس حوالے سے عمران مہر نے کہا ہے کہ میری ہونے والی اہلیہ کو گھروالوں نے پسند کیا اور میں نے اس پر اپنی رضا مندی ظاہری ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے منگنی کی تقریب کو محدود رکھا گیا ،شادی کی تقریب میںاپنے تمام دوستوں کو مدعو کروںگا۔
٭٭٭٭٭