پاکستان

پہلے گاڑیاں ہمیں دو پھر۔۔۔محکمہ ایکسائز کا کسٹمز کو جواب

ایک ہاتھ دو ایک ہاتھ لو، محکمہ ایکسایزنیکسٹمزکی جانب سیٹمپرڈ گاڑیاں سرکاری طورپر رجسٹرڈکرنے کی بجھوائی گئی درخواست پر انوکھی شرط رکھ دی۔پہلے ٹمپرڈ گاڑیاں محکمہ ایکسائز دو پھر گاڑیاں رجسٹرڈ ہوں گی۔ محکمہ ایکسائزنے کسٹمز سے ریکوری مقاصدکیلئے 1لینڈکروزر5ڈبل کیبن اور کاریں مانگ لیں۔کسٹمزنے ٹمپرڈ لگڑری گاڑیوں کے لئیرجسٹریشن کیلئے مراسلہ بھجوایاتو محکمہ ایکسائزنے گاڑیاں دینے کامطالبہ کردیا۔گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے مراسلہ جاری کرتے ہوئے کسٹمزنے ٹمپرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے فرانزک کیبعد مخصوص چیسیزکوڈ جاری کیا، ایکسائزگاڑیوں کومخصوص چسیزنمبرزکے مطابق نمبرز جاری کیئے جائیں گے۔گاڑی سے رجسٹریشن اور ٹوکن فیس ایف بی آرکے دیئے گئے شیڈول کیمطابق ہی وصول کی جائے گی۔گاڑیاں کسی دوسرے محکمیکوالاٹ نہیں کی جائیں صرف آپریشنل مقاصدکیلئے دی جاسکیں گی۔ کسٹمزکے مراسلے کے جواب میں ایکسائزنے فوری لگڑری گاڑیوں کی ڈیمانڈ بھجواتے ہوئے مراسلہ بھجوایا ہیکہ ایکسائزٹیکس کولیکشن کیلئے فیلڈ میں موجودہوتاہے۔افسران کیلئے گاڑیوں کی شدیدکمی کا سامنا ہے۔ ایکسائزنے 1لینڈکروزر 5ڈبل کیبن ڈالے اور 5بڑی کاریں مانگ لیں۔پہلے ٹمپرڈ گاڑیاں محکمہ ایکسائز دو پھر گاڑیاں رجسٹرڈ ہوں گی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: