دلچسپ خبریں دنیا

گیارہ سالہ سعودی لڑکا نے بلند ترین چوٹی سر کرنے کے بعد عرب دنیا کا کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

گیارہ سالہ سعودی لڑکا نے بلند ترین چوٹی سر کرنے کے بعد عرب دنیا کا کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق مراکش میں واقع بلند ترین پہاڑی چوٹی توبقال کو سرکرنے میں سعودی کوہ پیما رتال المطوع کو پانچ دن لگے،مراکش میں واقع پہاڑی توبقال سطح سمندر سے 4 ہزار 167 میٹر بلند ہے۔ گیارہ سالہ سعودی لڑکے کے والد عبدالعزیز بتایا کہ رتال المطوع کو ابتدا سے ہی کوہ پیمائی کا شوق تھا ۔ کم عمری سے میرے ساتھ پہاڑوں پر چڑھتا تھا ۔ اس نے باقاعدہ کوہ پیمائی کا آغاز 8 برس کی عمر سے کیا۔ رتال المطوع کے والد نے بتایاکہ میرے ساتھ سعودی عرب کی کئی چوٹیاں سر کیں،سب سے بلند ترین چوٹی القرون شامل ہے جو نجد میں الصبخا پہاڑ کی ہے، کراٹے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔ کوہ پیمائی کے علاوہ مہم جوئی کا شوقین ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: