نامور اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ میری کامیابیوں سے حسد کرنے والے لا تعداد ہیں اور یہ لوگ سازشوںمیں بھی مصروف رہتے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے کامیاب ہوتا دیکھ کر کچھ لوگ خوش بھی ہوتے ہیں لیکن اکثریت میری کامیابیوں سے حسد کرتے ہیں ،مجھے ایسے لوگوں کی رتی برابر بھی پرواہ نہیں کیونکہ میں نے جو بھی مقام بنایا ہے یہ اپنی محنت کے بل بوتے پر بنایا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ خد اکی ذات کسی کو عزت دینا چاہتی ہے تو اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوںنے کہا کہ میں نے حسد اور سازش کرنے والوں کے بارے کبھی کوئی ایسی بات نہیں کی جس ے ان کی دل آزاری ہو بلکہ میں ان کی ہدایت کے لئے دعا کرتی ہوں اللہ پاک ان کے حال پر رحم کرے ۔
٭٭٭٭٭