اداکار ، شاعر میزبان وصی شاہ نے اپنے نئے مزاحیہ شو میں تھیٹر سے تعلق رکھنے والے نامورستاروں کی خدمات حاصل کر لیں ۔ تفصیلات کے مطابق وصی شاہ نجی ٹی وی پر ”زبردست ”کے نام سے مزاحیہ شو پیش کررہے ہیں جس میں سینئر اداکار سخاوت ناز،،ہنی البیلا ،طاہرانجم، گلفام، سردارکمال اورماہم رحمان سمیت دیگر شامل ہیں۔ وصی شاہ کی خوبصورت میزبانی اورمعاون اداکاروںکی برجستہ جملے بازی سے یہ شوعوامی حلقوںمیں مقبولیت حاصل کر رہا ہے ۔
٭٭٭٭٭