انٹرٹینمنٹ

خواہش ہے مستقبل میں مولا جٹ جیسی شہرہ آفاق فلم کی طرز پر کہانی لکھوں’ ناصرادیب

Written by Peerzada M Mohin

فلم انڈسٹری کے معروف مصنف ، پروڈیوسرو ہدایتکار ناصر ادیب نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ مستقبل میں مولا جٹ جیسی شہرہ آفاق فلم کی طرز پر کہانی لکھوں ، مولا جٹ نے جو تاریخی کامیابی حاصل کی تھی وہ آج بھی ایک ریکارڈ ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ایسی فلم تخلیق کروں کہ لوگ دوبارہ سینما گھروں تک آنے پرمجبور ہو جائیں ۔اس حوالے سے دوتین پراجیکٹ میرے ذہن میں ہیں جن پر کام غور کر رہا ہوںاورمجھے یقین ہے کہ تکمیل کے بعد یہ پراجیکٹ فلم انڈسٹری میں ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کریں گے ۔یہ پراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچے تو پنجابی فلم انڈسٹری میں ایک نئی سوچ آ جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ جب تک سلطان راہی مرحوم زندہ رہے پنجابی فلم انڈسٹری آگے بڑھتی رہی اور ان کے بعد ایسا کوئی ہیرو نہیں آیا جو ان کا خلا ء پر سکے ۔انہوں نے کہا کہ حیدر سلطان اور کچھ دوسرے ہیروز کام کر رہے ہیں لیکن انہیں ابھی بڑی محنت کرنے کی ضرورت ہے ،حیدر سلطان میں اپنے والد کی طرف سے کچھ خوبیاں ہیں جنہیں انہیں بروئے کار لانا چاہیے ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: