گلوکار ندیم عباس لونے والا کی سابقہ اہلیہ نے نان و نفقہ کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا ،گلوکار کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اشتہار جاری کرتے ہوئے 22جون کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔ندیم عباس کی سابقہ بیوی ام رباب کی طرف سے فیملی کورٹ کے سینئر سول جج شاہد نواز کھچی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ندیم عباس کا یہ دوسرا نکاح تھا۔
٭٭٭٭٭