انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی نئی فلم’ ‘ٹائیگر 3” کے سیٹ کو مسمار کردیا گیا

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی نئی فلم’ ‘ٹائیگر 3” کے سیٹ کو مسمار کردیا گیا، اس کے باعث پروڈیوسر کو فلم کی پروڈکشن سے قبل ہی 9 کروڑ روپے تک کا نقصان ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہونا تھا تاہم کورونا وائرس اور اس کی روک تھام کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث شوٹنگ میں تاخیر ہوئی۔ اسی طرح لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد فلم کی شوٹنگ کا دوربارہ آغاز ہونے جارہا تھا تو اس وقت سمندری طوفان تاؤتے کے باعث ہونے والی بارشوں نے سیٹ کو مزید نقصان پہنچایا۔ مذکورہ سیٹ کو تقریباً 3 سو ورکرز نے مل کر بنایا تھا تاہم اب 100 سے 150 ورکرز اسے مسمار کرنے میں مصروف ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس سیٹ کے بنانے اور اسے دوبارہ مسمار کرنے کے باعث فلم پروڈیوسر کو اس پر 9 کروڑ تک کا نقصان ہوا ہے۔ اس فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف کے ساتھ ساتھ اس مرتبہ عمران ہاشمی بھی جلوہ گر ہوں گے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: