انٹرٹینمنٹ

بچے اولین ترجیح ہیں، ساری توجہ ان پر مبذول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شویتا تیواڑی

بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ شویتا تیواری نے کہا ہے کہ انکے بچے اولین ترجیح ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے سے ان کی اور ان کے دوسرے شوہر ابھینو کوہلی کے درمیان کافی کشیدگی ہے اور اس جھگڑے کی وجہ بھی انکا بیٹا ریانش ہے جس کے والد ان کے دوسرے شوہر ابھینو ہیں۔ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شویتا نے کہا کہ انھوں نے اپنے دونوں بچوں پلک اور ریانش کی بہتری پر ساری توجہ مبذول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حال ہی میں جب وہ انڈین ریئلیٹی ٹیلی ویڑن سیریز خطروں کے کھلاڑی الیون کی شوٹنگ کے لیے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹائون گئیں تو ان کے شوہر ابھینو کوہلی نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انھیں (ابھینو کوہلی) اپنے بیٹے ریانش سے ملنے کی اجازت نہیں دیتیں اور بچے کو غیرقانونی طور پر کسی نامعلوم مقام پر رکھا ہوا ہے۔تاہم شویتا نے اپنے شوہر کے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انھوں نے بیٹے کے حوالے سے شوہر کو آگاہ کررکھا تھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی کو بھی کوئی وضاحت یا جواز دینے کی پابند نہیں اور انھیں معلوم ہے کہ انکے بچوں کے لیے کیا اچھا ہے اور کیا برا، مجھ سے بہتر یہ بات کوئی اور نہیں جانتا۔ مجھے معلوم ہے کہ بچوں کو کس طرح ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ اور اچھی زندگی دی جاسکتی ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: