انٹرٹینمنٹ

مسلمانوں کیلئے اسلاموفوبیا سب سے بڑا خطرہ ہے، ارمینا خان

معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے وجود کے لیے اسلاموفوبیا سب سے بڑا خطرہ ہے۔اداکارہ ارمینا خان نے ٹوئٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں افضل فیملی کے بالکل تباہ ہونے پر صدمے میں ہوں ، جنہوں نے اپنے پیاروں کو شدید نفرت کی وجہ سے کھودیا۔انہوں نے لکھا کہ میری آنکھوں میں ہسپتال میں اپنی جان سے لڑنے والے ننھے یتیم بچے کے لیے آنسو ہیں۔ کیا وہ اٹھے گا؟ میں اس واقعہ کو دہشت گردی کا نام دیتی ہوں ۔ارمینا خان نے میڈیا پر ہونیوالے مسلم مخالف پروپیگنڈہ کو ایسے واقعات کی وجہ قرار دیا۔اداکارہ نے لکھا کہ ہمارے وجود کو سب سے بڑا خطرہ سفید فامی حاکمیت سے ہے اور یہ مزید بڑھتا جارہا ہے۔ کیا اب اگلا شکارآپ یا آپ کا خاندان ہوگا؟۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: