انٹرٹینمنٹ

بشری انصاری کے ریمارکس قابلِ قبول نہیں، علشبہ انجم

ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم نے بھی لیجنڈری اداکارہ بشری انصاری سے اپنی سخت باتوں کی معافی مانگ لی۔ علشبہ انجم نے بشری انصاری کی وضاحتی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بات کی صفائی نہیں دے رہی لیکن جیسا بشری انصاری نے میری بہن کو کہا وہ ریمارکس کسی صورت قابل قبول نہیں ۔انہوں نے لکھا کہ میری بہن کیلئے ایسے ریمارکس کسی ایک ایسی معروف شخصیت نے دیئے جو ناصرف ہم سے عمر میں بڑی ہیں بلکہ بے شمار لوگوں کیلئے آئیڈیل بھی ہیں۔علشبہ انجم نے کہا کہ مجھے معافی مانگنے میں کوئی عار نہیں لیکن میری سب سے یہ درخواست ہے کہ ہم سے نفرت کرنا بند کریں ہم نے آخر آپ لوگوں کا بگاڑا کیا ہے۔علشبہ انجم نے لکھا کہ ہاں ہم کوئی سیلیبرٹی نہیں ہیں لیکن ہاں ہم عام بندے ہیں جو وہی کرتے ہیں جو چاہتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: