انٹرٹینمنٹ

عائزہ خان نے زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر پرسکون زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ بتا دیا ہے۔ عائزہ خان نے انسٹا گرام پر ایک سٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر تنازعات کی بھر مار اور ان سے بچنے سے متعلق بات کی ہے۔عائزہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پرسکون زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ بتاتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ اپنی نجی زندگی کو نجی رکھنا سیکھیں تا کہ دوسرے لوگ آ پ کی نجی زندگی کو اپنے لیے تفریح نہ بنا سکیں۔عائزہ خان کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پیجز پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔عائزہ خان کی اس سٹوری سے متعلق متعدد مداحوں کا ماننا ہے کہ اس سٹوری میں عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان جاری تنازعات پر انہیں مشورہ دیا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: