انٹرٹینمنٹ

حرامانی نے بھی ٹک ٹاک پر انٹری دے دی

اداکارہ حرا مانی نے بھی ٹک ٹاک پر انٹری دیتے ہوئے مداحوں سے فالو کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ پاکستانی معروف اداکاراوں کے ٹک ٹاک پر آنے کے بعد اداکارہ حرا مانی نے بھی ٹک ٹاک پر چھا نے کی ٹھان لی ہے۔حرا مانی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خود سے اور اپنے خاندان سے متعلق نئی پوسٹس مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں، حرامانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ حرامانی کے مداح ان کے ساتھ ہمیشہ جڑے رہتے ہیں اور اِن میں دن بہ دن اضافہ بھی ہو رہا ہے۔حرا مانی نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک نئی پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر آ گئی ہیں، انہوں نے اپنے واحد اور اصل اکائونٹ کا ہینڈل بھی شیئر کیا ہے۔حرا مانی نے اپنی خوبصورت ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے فالو کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: