انٹرٹینمنٹ

چار پاکستانی مسلمانوں کی شہادت اسلام سے تعصب کا کھلا ثبوت ہے’ ملکہ نور

ناموراداکارہ وماڈل ملکہ نور نے کہا ہے کہ کینیڈا میں چار پاکستانی مسلمانوںکی شہادت اسلام سے تعصب کا کھلا ثبوت ہے، کسی بھی مہذب معاشرے میں اس درندگی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم نے نہ صرف اس واقعہ کی مذمت کی ہے بلکہ اس کا سختی سے نوٹس بھی لیا ہے ۔ چار پاکستانی مسلمانوںکو صرف کسی مذہب سے نفرت کی بناء پر بے دردی سے ٹرک کے نیچے کچل دینا درندگی ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث دہشتگرد کو کڑی سے کڑی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: