انٹرٹینمنٹ

کبھی بھی دولت کی خواہش نہیں رہی ،جو پاس ہواس پر خوش رہنے والاآدمی ہوں ‘اشرف خان

سینئر اداکار اشرف خان نے کہا ہے کہ مجھے کبھی بھی دولت کی خواہش نہیں رہی بلکہ جو پاس ہوتا ہے اس پر خوش رہنے والاآدمی ہوں ،میری کوشش ہوتی ہے کہ مجھے جو بھی کردارملے اس کے ساتھ انصاف کروں۔ ایک انٹر ویو میں اشرف خان نے کہا کہ میں پینتالیس سالوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہوں اور بغیر کسی تعطل کے ٹی وی ،فلم اور تھیٹر کا حصہ رہا ہوں ۔انہوںنے کہا کہ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیںجنہیں اس طرح مسلسل کامیابیاں ملتی ہیں لیکن یہ سب مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔ میں ادنیٰ سا اداکار ہوں اور میں باقی فنکاروںکو خود سے بہتر سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے اوپر شروع سے ہی مزاحیہ کردار کی چھاپ لگ چکی ہے اورمیں نے اپنے کیرئیر میں زیادہ تراسی طرح کے کردارنبھائے ہیں ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: