پاکستان

نسرین اخترکو (ن) لیگ کلچرل ونگ پنجاب کاصدر مقرر کردیا گیا

Written by Peerzada M Mohin

مسلم لیگ (ن) کی رہنما نسرین اخترکو مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ پنجاب کاصدر بنادیا گیا ۔مسلم لیگ (ن ) کی تنظیم نے اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نسرین اختر جو مسزملک کے نام سے تعارف رکھتی ہیں اس سے قبل بھی صدر مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ کے طو رپر فرائض سر انجام دے چکی ہیں اور انہیں اب دوبارہ سے یہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ مسز ملک نے کہا کہ قیادت کی جانب سے دوبارہ اعتماد کرنے پر مشکور ہوں اور انہیں یقین دلاتی ہوں کہ پارٹی کے بیانیے کی ترویج کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوںگی ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: