پاکستان

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کی ہلاکت پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Written by Peerzada M Mohin

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کی ہلاکت پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان کینیڈا میں چار پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتا ہے۔ٹرک ڈرائیو نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو اسلامو فوبیا کی بنیاد پر قتل کیا۔مغرب میں اسلامو فوبیا کا بڑھتا رجحان انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔مغربی ممالک میں اسلام مخالف رویوں سے مسلم امہ میں گہری تشویش پائی جارہی ہے۔ قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کینیڈا میں چار پاکستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے اوروزیراعظم عمران خان کینیڈین وزیراعظم سے فوری رابطہ کریں اور شدت پسند ملزم کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کریں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: