پاکستان

جوڑ میلہ 14 جون کوہوگا، بھارتی یاتری شریک نہیں ہوسکیں گے

Written by Peerzada M Mohin

سکھوں کے پانچویں گورو ارجن دیوجی کاشہیدی دن اورجوڑمیلہ کی تقریب 14 جون کو گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہورمیں ہوگی ، کورونا کی وجہ سے بھارت سمیت دیگرممالک کے یاتری شریک نہیں ہوسکیں گے۔سکھوں کے نانک شاہی کیلنڈرکے مطابق گوروارجن دیوجی کاشہیدی دن ہرسال جون میں منایاجاتا ہے جس میں بھارت سمیت دنیابھرسے سکھ یاتری شریک ہوتے ہیں۔ اس سال گوروارجن دیوجی کے شہیدی دن کی مرکزی تقریب 14 جون کوہوگی تاہم این سی اوسی نے بھارت میں کورونا کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر بھارتی سکھ یاتریوں کوپاکستان آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: