انٹرٹینمنٹ

افغانستان سے نصف امریکی فوج نکل چکی ہے، پینٹاگون

Written by Peerzada M Mohin

پینٹاگون نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا عمل 50 فیصد سے زیادہ مکمل ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی افواج کے سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ دفاع نے تقریبا 500 سی 17 کے برابر سامان واپس بلالیا ہے۔نیویارک اور واشنگٹن پر حملوں کی 20 ویں برسی، 11 ستمبر تک امریکی فوج کو اپنے 2 ہزار 500 فوجی، 16 ہزار سویلین ٹھیکیداروں اور سینکڑوں ٹن سازو سامان کو ہٹانے کا کام سونپا گیا ۔اب تک سینٹرل کمانڈ نے چھ فوجی تنصیبات کا کنٹرول افغان وزارت دفاع کے حوالے کردیا تاہم کابل سے شمال مشرق میں 50 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم مرکزی بگرام ایئربیس کو خالی کرنا اب بھی باقی ہے۔سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا کہ ہم مستقبل میں بیسز اور فوجی اثاثوں کی مزید منتقلی کی توقع کرتے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی فوج اپنے آپریشنز کی سیکیورٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے انخلا کی آخری تاریخ کے بارے میں وضاحت نہیں کرنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ انخلا کے بارے میں کوئی تخمینہ جاری نہیں کرے گا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: