انٹرٹینمنٹ

ثناء خان نے والدہ کیلئے دْعاؤں کی اپیل کردی

Written by Peerzada M Mohin

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے شوگر کے مرض میں مبتلا اپنی بیمار والدہ کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔ گزشتہ روز ثناء خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں اپنی والدہ کے پاؤں کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اْن کی والدہ کے پاؤں پر زخم ہے۔ثناء خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘آج میری والدہ کی ایک چھوٹی سی سرجری ہے، براہِ کرم! سب اْن کے لیے دْعا کریں۔بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ کی شوگر کی سطح زیادہ بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے یہ سرجری خطرناک لگ رہی ہے۔اْنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘براہِ کرم! میری والدہ کو اپنی خصوصی دْعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ثناء خان کے شوہر مفتی انس کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد اْنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ثناء خان نے بتایا تھا کہ مفتی انس کو مختلف ملٹی وٹامنز دیے گئے اور ڈرپ بھی لگائی گئی ہے کیونکہ یہ سب اْن کی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گْزاریں گی۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: