پاکستان

پاکستان پیپلزپارٹی نے کلبھوشن یادیو سے متعلق قانون سازی کو مسترد کردیا

Written by Peerzada M Mohin

پاکستان پیپلزپارٹی نے کلبھوشن یادیو سے متعلق قانون سازی کو مسترد کردیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے عجلت میں کی گئی حکومتی قانون سازی پر ردعمل میں وزیراعظم اور پی ٹی آئی سرکار سے استفسار کیا ہے کہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے گرفتار مجرم بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے وزیراعظم اور حکومت کی اتنی سہولت کاری سے قوم کو کیا پیغام دیا گیا ہے ،نیر بخاری نے کہا کہ اسلام آباد سے کشمیر کا نام مٹانے والے کلبھوشن کے وکیلوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے کھل کر سامنے آگیا ہے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے درست کہا ہے کہ جلد بازی میں کلبھوشن کو رعایت دینے والے درحقیقت بھارت اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے وکیل نکلے ہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں کسی بھی قانون سازی کی منظوری خواہ حکومتی یا اپوزیشن کی ہو پڑھے یا زیر بحث لائے بغیر منظوری پارلیمانی روایات کے خلاف ہے نیر بخاری نے کہاکہ آئینی ادارے پارلیمنٹ میں قوائد کی خلاف ورزی کرکے اور جمہوری روایات کو پامال کرکے 20 بل بلڈوز کئے گئے ہیں جو جمہوری تاریخ میں افسوسناک اور حکومت کے غیر جمہوری طرز عمل میں ایک اور اضافہ ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی قوائد کی خلاف ورزی کر کے تحریک انصاف نے کلبھوشن یادیو کے لئے سہولتکار کا کردار ادا کیا ہے وزیراعظم اور پی ٹی آئی سرکار کو بھارتی جاسوس اور قومی مجرم کی سہولتکاری کا جواب دینا ہوگا نیر بخاری نے مزید کہا کہ ڈپٹی سپیکر نے اپوزیشن کی جانب سے تین بار کورم نشان دہی کے باوجود بلز کی منظوری میں اپنی جانبداری ثابت کر دی ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا موقف درست ثابت ہو رہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر جانبدار نہیں رہے اسلئے ان آئینی عہدوں پر رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں نیر بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی سرکار پارلیمنٹ کی بے توقیری کرکے اپنے غیر جمہوری آقاؤں کی ہیروکاری کر رہی ہے بجٹ اجلاس سے ایک روز قبل آمرانہ طرز عمل غیر جمہوری ذہنیت کی عکاسی ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: