انٹرٹینمنٹ

سلمان خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں،شعیب اختر

Written by Peerzada M Mohin

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت میں سلمان خان اْن کے پسندیدہ اداکار ہیں۔شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کیلئے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں دْنیا بھر میں موجود شعیب اختر کے مداحوں نے اْن سے مختلف سوالات کیے۔سوال و جواب کے اس سیشن کے دوران ایک مداح نے شعیب اختر سے پوچھا کہ بھارت میں آپ کا پسندیدہ اداکار کون ہے؟مداح کے سوال کے جواب میں شعیب اختر نے بالی ووڈ کے چْل بْل پانڈے سلمان خان کی فلم کے ایک منظر کی تصویر شیئر کی۔شعیب اختر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘بھارت میں سلمان خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: